ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے مریضہ سے ملنے والے زیوارات ، رقم ،موبائل و دیگر سامان وارثان کو واپس کر کے ایمانداری کی مثال قائم

بدھ 20 مارچ 2024 17:00

ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے مریضہ سے ملنے  والے زیوارات ، رقم ،موبائل و دیگر سامان وارثان کو واپس کر کے ایمانداری کی مثال قائم
بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے مریضہ سے ملنے والی سونے کی بالیاں انگوٹھی نقدی موبائل و دیگر سامان وارثان کو واپس کر کے ایمانداری کی مثال قائم کر دی۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 بہاولپور کنٹرول روم کو سٹی ٹرمینل لاری اڈہ بہاولپور سے کال موصول ہوئی کہ ڈائیوو منٹھار بس میں ایک خاتون کی طبیعت نامعلوم وجہ سے خراب ہو گئی ہے اور مریضہ نیم بے ہوش ہو گئی ہے ریسکیو 1122 سٹاف بہاولپور نے بروقت ریسپونس کیا اور کرنا بستی نشاط کالونی بہاولپور کی رہائشی شہرین صبا کو ریسکیو کیا اور طبی امداد فراہم کرتے ہوئے بہاول وکٹوریہ ہسپتال شفٹ کیا۔

بعد ازاں لواحقین سے فون کال پر رابطہ کیا لواحقین کے ہسپتال پہنچنے پر مریضہ اور سامان لواحقین کے حوالے کیا۔جس میں ایک لاکھ مالیت سونے کے زیورات ،ستر ہزار مالیت کا موبائل ،آٹھ ہزار آٹھ سو دس روپے نقدی اور دیگر سامان مریضہ کے اہل خانہ کے حوالے کیا جس پر لواحقین نے ریسکیو 1122 سٹاف اور ادارے کا شکریہ ادا کیا۔\378

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں