بہاولپور میں ماڈل کیٹل مارکیٹ بنائی جائے گی ، چولستان کے لائیو سٹاک کو جدید خطوط پر استوار کر کے گوشت ا ور دودھ کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا،کمشنر

بدھ 27 مارچ 2024 22:44

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ بہاولپور میں ماڈل کیٹل مارکیٹ بنائی جائے گی ، چولستان کے لائیو سٹاک کو جدید خطوط پر استوار کر کے گوشت ا ور دودھ کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک بہاول پور کی جانب سے لائیو سٹاک انڈسٹری میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال بارے بریفنگ کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

کمشنر بہاول پور نے کہا کہ نئے رجحانات متعارف کر کے مال مویشی کی پیداواری صلاحیت کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ بریفنگ میں ایڈیشنل کمشنر ریونیو حق نواز چوہان،ڈائریکٹر لائیو سٹاک بہاول پور ڈویژن سید محمد سبطین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد زبیرشریک ہوئے۔بریفنگ میں یزمان شہر،حاصل پور،خیرپور ٹامیوالی، چک مدرسہ، ہارون آباد، شہبازوالا، بہاول نگر، چشتیاں اورلیاقت پور میں مویشی منڈیوں کے قیام کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں