بہاولپور میں لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی، 4ملزمان گرفتار

اتوار 12 اپریل 2015 12:12

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 اپریل۔2015ء )بہاولپورکے نواحی علاقے چک 101 بھٹہ کالونی میں 4 ہندو جوانوں کی لڑکی کے سا تھ مبینہ اجتماعی زیادتی، لڑکی کو زبردستی اغوا کیا اور اجتماعی زیادتی کانشانہ بناتے رہے- ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس نے کاروائی کے دوران چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا- یزمان سٹی تھانہ پولیس کے ایس ایچ او محمد معراج کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کے یزمان کے چک 10بھٹہ کالونی میں 4ہندو برادری کے نوجوانوں نے ایک لڑکی کے سا تھ اجتماعی زیادتی کی اور لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر ملزمان فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

متاثرہ لڑکی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال یزمان میں داخل ہے۔ چاروں مبینہ ملزمان مکیش رام، راجو رام، تارا رام اور کیلاش کو گرفتار کرلیا۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں