بجٹ کو صرف لفظوں کا ہیر پھیر نہ ر کھاجائے،عو ام ، خصوصاً خواتین کو بھرپور ریلیف دیا جائے، پی ٹی آئی رہنماء شیخ عباس رضا

بدھ 27 مئی 2015 19:14

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) حکومت کو چاہئے کہ بجٹ کو صرف لفظوں کا ہیر پھیر نہ رکھے بلکہ حقیقت میں اس میں عوام کو اور خصوصاً خواتین کو بھرپور ریلیف دیا جائے ۔ سابقہ حکومتوں کے بجٹ کی طرح موجودہ حکومت کے بجٹ سے بھی کوئی اچھی امیدیں وابستہ نہیں۔بجٹ میں ڈویلپمنٹ سے زیادہ لوگوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کو فوکس کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق صدر بہاولپور چیمبر آف کامرس شیخ عباس رضا نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ آتے ہی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آجاتا ہے روز مرہ کی اشیائے ضرورت کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگتی ہیں ۔حکومت کو چاہئے کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دے ، تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کرے ۔

(جاری ہے)

شیخ عباس رضا نے مزید کہا کہ شہریوں کو روزگار کے مواقع دئیے جائیں ۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔بجلی کے نرخ کم کئے جائیں، سستے تیل کا فائدہ عام لوگوں کو دیا جائے اور سیلز ٹیکس میں کمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال نئے ٹیکسوں کا ایک عذاب عوام کے سر ڈال دیا جاتا ہے جس سے غریب آدمی متاثر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں نہ صرف ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جس سے مہنگائی میں کمی ہو تاکہ متوسط طبقہ ، سرکاری ملازمین اور غریب طبقے کو ریلیف ملے بلکہ ایسے بھی اقدامات اٹھانے چاہئیں جس سے عام شہریوں کو سستی تعلیم اور سستی صحت کی سہولیات میسر ہوں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں