بہاولپور،تمام 36اضلاع کے رمضان بازاروں میں آٹا ‘چینی اور گھی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے 12کروڑ روپے کے خصوصی فنڈز جاری

بدھ 27 مئی 2015 21:44

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) محکمہ خزانہ پنجاب نے آئندہ ماہ سے شروع ہونیوالے ماہ صیام کے دوران ضلع بہاولپور سمیت صوبہ بھر کے تمام 36اضلاع کے رمضان بازاروں میں آٹا ‘چینی اور گھی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے 12کروڑ روپے کے خصوصی فنڈز جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق ہر رمضان بازار کے حصہ میں20لاکھ روپے آئیں گے ذرائع کے مطابق حکومت ہر سال رمضان المبارک کے دوران قائم کئے جانیوالے رمضان بازاروں میں صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں غریب و مستحقین کیلئے بنیادی اشیائے ضروریہ آٹا‘چینی‘گھی وغیرہ کیلئے کروڑوں روپے کی سبسڈی فراہم کرتی ہے تا کہ روزہ داروں کو سحر و افطار کے موقع پر ضرورت کے مطابق اشیائے خوردونوش میسر آ سکیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ لاہور ‘راولپنڈی‘ملتان‘گجرات اور فیصل آباد کے رمضان بازاروں کیلئے سبسڈی کی مد میں فنڈز مذکورہ شہروں کی ضرورت اور استعداد کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جاری کئے جائینگے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں