بہاول پور،بیگم پروین مسعود بھٹی کا اپنی رہائش گاہ پر یوم آزادی کی خصوصی تقریب کا اہتمام

ہفتہ 15 اگست 2015 20:48

بہاول پور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) رکن قومی اسمبلی و ممبر قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات بیگم پروین مسعود بھٹی نے اپنی رہائش گاہ پر یوم آزادی کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا ۔ تقریب میں ملکی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر ایم پی اے حسینہ بیگم، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ سٹی رانا راشد جاوید ایڈووکیٹ، مسلم لیگی خواتین عفت جاوید، ثریا پروین چوہدری، نور جہاں نعیم، فرحانہ ملک ممبر کنٹونمنٹ بورڈ، شریفاں بی بی، کنیز نور، ساجدہ حنیف، گوہر ابرار، عائشہ اسماعیل، سرداراں بی بی ، رفعت رحمان، تسلیم نعیم، مہناز بی بی،سنبل، پروین اختر سمیت خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ایم این اے بیگم پروین مسعود بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق پاکستان کو ترقی یافتہ ،خودمختار اور فلاحی ریاست بنانے کیلئے موجودہ حکومت خاطر خواہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم قومی یک جہتی کے جذبے کے ساتھ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤاجداد نے حصول پاکستان کے لئے بے شمار قربانیاں دیں۔ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ملکی بقا وخوشحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی قیادت ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور امن و امان کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں