یونیورسٹی کی دیر پا ترقی اور بہترین ساکھ کیلئے قوانین کا یقینی نفاذ ضروری ہے، ڈاکٹر قیصرمشتاق

کیڈمک ایکسیلنس اور بہترین گریجویٹ پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے، پروگرام میں گفتگو

جمعہ 11 ستمبر 2015 21:43

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) ،وائس چانسلر، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورپروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاقنے کہا ہے کہ یونیورسٹی کی دیر پا ترقی اور بہترین ساکھ کے لیے قوانین اور قواعد و ضوابط کا یقینی نفاذ نہایت ضروری ہے ۔ اکیڈمک ایکسیلنس اور بہترین گریجویٹ پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے۔

وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار ریڈیو پاکستان بہاول پور کے پروگرام ”ہم نوجوان“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ اسلامیہ وطن عزیز کی ایک اہم یونیورسٹی ہے جونوجوانوں کی جدید خطوط پر تربیت کر رہی ہی۔پروفیشنل تعلیم ہو یا سوشل سائنسز ہر شعبے میں کوالٹی ایجوکیشن پر توجہ مرکوز کردی گئی ہے تاکہ ہمارے نوجوان عملی میدان میں بہترین پروفیشنل ہونے کے ساتھ ساتھ ذمہ دار اور مفید شہری بھی ثابت ہوں۔

(جاری ہے)

آج کا نوجوان صرف اُس صورت میں ہی کامیاب ہوسکتا ہے جب وہ اپنی تمام تر توانائیاں حصولِ علم پر صرف کر دے اور اس کا تعلیمی ادارہ بھی اسے اس مقصد کے حصول میں ساز گار ماحول فراہم کرے۔پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں میری توجہ اسی جانب مرکوز رہی ہے اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ایک سال میں دوسمیسٹرزکوایک ریگولر کیلنڈرکے تحت نافذ کردیا گیا ہے جس پر کاربند ہوکر ہم طلبہ وطالبات کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچارہے ہیں تاکہ وہ جلد ازجلد بااعتماد انداز میں عملی میدان میں قدم رکھ سکیں۔

حکومت کی جانب سے طلبہ وطالبات کی فلاح و بہبود کے لیے جامعہ اسلامیہ کو فراہم کی گئی سہولیات کے بارے میں وائس چانسلر نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں فروغِ تعلیم اورطلباء کی سپورٹ کے لیے بھرپور کام کر رہی ہیں۔ وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت اب تک 3ہزار سے زائد طلبہ وطالبات کو لیپ ٹاپ فراہم کر دیئے گئے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔

وزیراعظم فیس واپسی سکیم کے تحت 4700طلبہ وطالبات کو دس کروڑ روپے سے زائد مالیت کے وظائف دیئے جاچکے ہیں۔اسی طرح صوبائی حکومت کی جانب سے سالِ رواں میں پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے تحت 137طلبہ وطالبات میں 95لاکھ روپے سے زائد کی رقم تقسیم جاچکی ہے۔ بغداد الجدید کیمپس میں طالبات کے لیے سٹڈی پارک کے قیام کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق نے بتایا کہ انہوں نے اس منصوبے کا خیال مختلف سائنٹفک پارکوں کا جائز ہ لے کر آیا ۔

اس کا اصل مقصد طالبات کو ایک صحت مند اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ایک ایسی جگہ جو جدید سہولیات سے آراستہ ہو ،اپنی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیاں بلا تردد انجام دے سکیں۔جناب رفیق رجوانہ ، گورنرپنجاب و چانسلر نے 6اگست 2015ء کو اس منصوبے کا سنگ ِبنیاد رکھا اور پانچ سے چھ ماہ کے مختصر عرصے میں انتہائی قلیل اخراجات سے 13ایکڑ سے زائد رقبے پر مشتمل یہ پارک تکمیل پا جائے گا۔

طلبہ وطالبات کی کیریئر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وائس چانسلر نے بتایا کہ یونیورسٹی میں ایک کیریئر ڈویلپمنٹ اور ایلومینائی سنٹر قائم ہیں جہاں طلبہ وطالبات کی کیریئر کونسلنگ کے ساتھ ساتھ انٹرن شپس اور ملازمتوں کے مواقعوں سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی جاتی ہے اور ایلومینائی سے بھی رابطہ رکھا جاتا ہے تاکہ پتا چلایا جاسکے کہ ہمارے فارغ التحصیل طلباء مختلف سرکاری اور نجی اداروں میں اپنی ذہانت اور قابلیت کا لوہا منوا کر یونیورسٹی کا نام روشن کر رہے ہیں

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں