شبیراحمدبھٹہ ایڈوکیٹ کا تحفظ خواتین ایکٹ چیلنج کرنے کااعلان

ہفتہ 5 مارچ 2016 19:21

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 مارچ۔2016ء) شبیراحمدبھٹہ ایڈوکیٹ کا تحفظ خواتین ایکٹ چیلنج کرنے کااعلان ‘عنقریب خواتین اپنے شوہرکو گھرمیں داخل ہونے کاشیڈول دیاکریں گی تفصیل کے مطابق سینئر نائب صدر ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن بہاول پورشبیراحمدبھٹہ نے تحفظ خواتین ایکٹ پنجاب کوعدالت عالیہ میں چیلنج کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ عنقریب پنجاب کے اس کالے قانون کے تحت خواتین اپنے شوہرکوگھرداخل ہونے کاشیڈول جاری کریں گی انہوں نے مزید کہاکہ مذکورہ قانون قران وسنت ‘آئین اورقانون کے منافی ہے خواتین کانام نہاد تحفظ وزارت بنائی گئی لیکن مظلوم شوہر‘مرد کے تحفظ کی وزارت اب تک تشکیل نہ دی گئی ہے انہوں نے کہاکہ یہ بھی یادرکھارہے کہ فیملی کورٹ ایکٹ میں پنجاب کی ترامیم مورخہ 18 مارچ 2015 کوشبیراحمدبھٹہ ایڈوکیٹ نے پہلے ہی چیلنج کیاہواہے جس پر عدالت عالیہ نے اٹارنی جنرل پاکستان اوردیگرکونوٹس جاری کئے ہوئے ہیں

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں