ن لیگ اور پیپلز پارٹی ملک میں کرپشن کے کنگ ہے، دونوں کی بظاہر نظر آنے والی لڑائی محض ایک ڈرامہ ہے ، وسیم اختر

اتوار 27 مارچ 2016 21:53

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مارچ۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اس ملک میں کرپشن کے کنگ ہے ان دونوں کی بظاہر نظر آنے والی لڑائی محض ایک ڈرامہ ہے اصل میں یہ دونوں اس ملک کو لوٹنے میں ایک دوسرے کی پشت پناہی کرتے ہیں وہ جماعت اسلامی بہاول پور کے زیر اہتمام ون یونٹ چوک پر '' کرپشن فری پاکستان '' مہم کے سلسلہ میں لگائے گئے کیمپ میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے این آر او کے تحت زرداری کو پانچ سال تک ملک کو لوٹنے کا فری ہینڈ دیا گیلانی نے جب پیٹ بھر لیا تو پھر اس کی جگہ پرویز اشرف نے اپنے دامن کو کرپشن سے آلودہ کرتے ہوئے ملک کو لوٹنے کے لیے میدان میں اتارا گیا انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمہ کے لیے بنائے گئے اداروں کو کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کی تفاصیل حاصل کرنے کے لیے رسائی نہیں دی جا رہی اور اگر کوئی ادارہ تھوڑی ہمت کرئے تو اس کو روکا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان پر 70 ارب ڈالر بیرونی قرضہ ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں بیرونی ممالک کے بینکوں میں 400 ارب ڈالر منتقل کی گئی اور یہ چار سو ارب ڈالر کس کے ہے یہ راز کی بات نہیں رہی انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کہ دنیا بھر کے کرپشن انڈکس کے مطابق پاکستان کرپشن کے اعتبار سے دنیاکے175 ممالک میں 127 ویں نمبر پر ہے جماعت اسلامی اقتدار میں آکر تمام لوٹی گئی ملکی دولت واپس لائے گی اور ان کرپٹ اشرافیہ کو کیفر کردار تک پہنچائے گی اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری نصراللہ ناصر ،امیر شہر سید ذیشان اختر ،عبدالجلیل ہاشمی ،ندیم سردار چوہدری ،قاری عبدالرحیم سمیت درجنوں کارکن موجود تھے

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں