سیکریٹری جنرل جمعیت (ف)علامہ شفقت الرحمن کااسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں نیب آفس قائم کرنے کامطالبہ

منگل 12 جولائی 2016 21:32

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جولائی ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ شفقت الرحمن نے ریاست بہاولپور کی عظیم درسگاہ اسلامیہ یونیورسٹی میں آئے روز کرپشن کے میگا سیکنڈل منظر عام آنے پرچےئرمین نیب سے اسلامیہ یونیورسٹی میں نیب کے سب آفس قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ شفقت الرحمن نے مزید کہا کہ جس ادارہ کے بیت الخلاء سے کرپشن کے20لاکھ روپے سے زائد برآمد ہو وہاں کرپشن کی صورتحال کا اندازہ بخوبی لگا یا جاسکتا ہے۔

اسی طرح اکاونٹس آفس میں جعلی دستخطوں سے بھاری رقوم کی خرد برد،چار دیواری سیکنڈل،تعمیراتی کاموں میں ٹینڈروں میں بے ضابطگیاں اور محض کمیشن کیلئے اشتہارات کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والوں کے خلاف فوری تحقیقات کی جائیں۔

(جاری ہے)

علامہ شفقت الرحمن نے کہا کہ خطہ بہاولپور کی عظیم درسگاہ کو کرپٹ عناصر سے پاک کرنے کیلئے جمعیت علماء اسلام ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔

انہو ں نے کہا کہ جامعہ اسلامیہ میں گذشتہ چند ماہ کے دوران میگا کرپشن کے کئی کیس سامنے آچکے ہیں لیکن آج تک ذمہ داروں کے نام سامنے نہیں آئے ۔انہوں نے کہا کہ چےئرمین نیب اور ڈی جی نیب سے چار دیواری میگا کرپشن کے ملزمان کی فوری گرفتاری اور یو نیورسٹی میں آئے روز کرپشن کی نئی داستان پر تحقیقات کیلئے نیب کے سب آفس کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں