مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے، کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی پی او

جمعرات 8 دسمبر 2016 20:46

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے، کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اشفاق احمد خان۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ڈی پی اوآفس میں ضلع بھر کے انچارج ہومی سائیڈ انوسٹی گیشن یونٹ سے میٹنگ کی۔ میٹنگ میں تمام یونٹس کے انچارجز نے اپنے اپنے زیر تفتیش قتل کے مقدمات کی پراگریس کے بارے میں بریف کیا ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ زیر تفتیش اور فیصلہ شدہ مقدمات کے اشتہاریوں کی گرفتاری پر خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے ایس پی انوسٹی گیشن کو ہدایت دی کہ وہ قتل کے اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے لئے ہومی سائیڈ انوسٹی گیشن یونٹ اور متعلقہ تھانہ کی پولیس پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے کر گرفتاریوں کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ضلع کے باہر رہنے والے مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکرکے عدالتوں میں پیش کئے جائیں تاکہ انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جاسکے۔

انہوں نے مقدمات کے بروقت اور ٹھوس شواہد پر چالان مرتب کرکے پیش عدالت کرنے کی ہدایت کی۔ اشتہاریوں کی گرفتاری سے جرائم میں واضح کمی آتی ہے اور مدعی کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ مجرمان اشتہاریوں کی عدم گرفتاری سے جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، جو کسی بھی صورت میں مناسب نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش مقدمہ کو ہر صورت میرٹ پر کیا جائے۔

کسی کے ساتھ ناانصافی ہر گز برداست نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ایس پی انوسٹی گیشن کو ہومی سائیڈ انوسٹی گیشن یونٹ کے تفتیشی آفیسران سے ماہانہ دومیٹنگز کرنے کی ہدایت کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ تفتیش کے مراحل کو ایمانداری ، محنت سے سرانجام دینے والے تفتیشی آفیسران کو تعریفی اسناد اور کیش پرائز سے نوازا جائے گاتاکہ بہتر کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو۔

اگرکوئی تفتیشی آفیسر تفتیش میں غفلت لاپرواہی کا مرتکب ہوگا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط چیک اینڈ بیلنس سے استعدادکار میں بہتری آتی ہے۔ میٹنگ میں عامر حسین غوری انچارج ہومی سائیڈ انو سٹی گیشن یونٹ سٹی سرکل بہاولپور،محمد عمران صدیقی انچارج ہومی سائیڈ انو سٹی گیشن یونٹ سرکل حاصل پور،حامد حسن شاہ انچارج ہومی سائیڈ انو سٹی گیشن یونٹ سرکل احمد پور شرقیہ، فیصل امین انچارج ہومی سائیڈ انو سٹی گیشن یونٹ صدرسرکل بھاولپور ، محمد اسحاق انچارج ہومی سائیڈ انو سٹی گیشن یونٹ سرکل یزمان، اورشمس الدین انچارج ہومی سائیڈ انو سٹی گیشن یونٹ سرکل خیر پورٹامیوالی کے ساتھ محمد اسلم ریڈر ٹو ڈی پی او ، جام محمد ساجد پی آر او ٹو ڈی پی او، رانا عبدالغفار نائب ریڈر ٹو ڈی پی او، نوید اشرف انچار ج نقشہ نویس برانچ شامل تھی

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں