پاکستانی خواتین دنیا کے کسی بھی ملک کی خواتین سے پیچھے نہیں ہیں ،کرشنا پٹیل

پیر 17 فروری 2014 13:49

بہاولپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) رونی پٹیل کی اہلیہ اورچولستان جیپ ریلی کی پہلی خاتون ڈرائیور کرشنا پٹیل نے کہاہے کہ پاکستانی خواتین دنیا کے کسی بھی ملک کی خواتین سے پیچھے نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستانی خواتین دنیا کے کسی بھی ملک کی خواتین سے پیچھے نہیں ہیں۔پاکستانی خواتین باشعور ہیں اور انہیں ایسی مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے شوہر رونی پٹیل کی مکمل سپورٹ حاصل ہے اوروہ جھل مگسی میں ہونیوالی موٹرسپورٹس میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں