ویں چولستان جیپ ریلی ،کوالیفائنگ رائونڈ پرسوں سے شروع ہوگا

فرسٹ رائونڈ 12 فروری ،13 فروری کو سٹاک کیٹیگری اور ڈرٹ بائیک ریس کیساتھ آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا

منگل 9 فروری 2021 13:21

ویں چولستان جیپ ریلی ،کوالیفائنگ رائونڈ پرسوں سے شروع ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2021ء) بہاولپور میں 16ویں چولستان جیپ ریلی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔شیڈول کے مطابق چولستان جیپ ریلی کا کوالیفائنگ رائونڈ کل( جمعرات)کو اور فرسٹ رائونڈ 12 فروری کو دل وش سٹیڈیم میں ہوگا۔ 13 فروری کو سٹاک کیٹیگری اور ڈرٹ بائیک ریس کیساتھ آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا۔

(جاری ہے)

14 فروری کو خواتین کیٹیگری کی ریس اور ریلی کا فائنل رانڈ کیساتھ پہلی پیرا گلائڈنگ ریس کا انعقاد بھی ہوگا جن کے فاتحین کو انعامات اور ٹرافیاں دی جائیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بہاولپور میں 15ویں چولستان جیپ ریلی کے مقابلوں میں سٹاک کیٹیگری میں ملک زاہد پہلے نمبر پر رہے تھے۔ دوسری پوزیشن میر عامر مگسی کے حصے میں آئی تھی اور تیسرے نمبر پر رضا سعید آئے تھے۔خواتین کیٹنگری میں ٹشنا پٹیل فاتح قرار پائی تھیں جبکہ ماہم قریشی نے دوسری اور سلمی خان نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی تھی۔ڈرٹ بائیکرز ریس معین خان نے جیتی تھی، شمائل حیدر رنر اپ رہے جبکہ تیسری پوزیشن نعیم خان نے حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں