ٹورڈی،سائیکل ریس کے شرکاء بہاولپور سے ملتان پہنچ گئے

ہفتہ 22 نومبر 2008 15:38

بہاولپور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین22نومبر2008) چودہویں ٹورڈی پاکستان انٹرنیشنل سائیکل ریس کے شرکاء آج چھٹے مرحلے میں بہاولپور سے ملتان پہنچ گئے. ریس کے چھٹے مرحلے میں سری لنکن سائیکلسٹ مومینگا بریرا اٹھاسی کلو میٹر کا فاصلہ دو گھنٹے اٹھارہ منٹ اور ترتریپن سیکنڈ میں طے کرکے اول پوزیشن حاصل کی جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے سائیکلسٹ ایم آصف بلوچ یہ فاصلہ دو گھنٹے انیس منٹ اور تین سیکنڈ میں طے کرکے دوئم اور سوئی سدرن کمپنی کے ہی سائیکلسٹ نعمت علی دس سیکنڈ کے فرق کے ساتھ سوئم پوزیشن پر رہےجبکہ واپڈا کے دل شیر چوتھے،سوئی سدرن کے محمد صابر پانچواں اور واپڈا کے ہارون الرشید چھٹےنمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

واضخ رہے کہ ٹورڈی سائیکل ریس کے اب تک ہونے والے چھ مرحلوں میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے نعمت علی مجموعی طور پر سبقت حاصل کیئے ہوئے ہیں۔ ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل سائیکل ریس کے شرکاء کا ملتان پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا جبکہ کل ساتویں مرحلے کے لیئے سائیکل ریس کے شرکاء ملتان سے ساہیوال کے لیئے روانہ ہوں گے

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں