مولانا فضل الرحمن تبلیغی جماعت کے لوگوں کو بد نام نہ کریں ، ملک شاہ محمد خان

اتوار 13 اکتوبر 2019 18:15

بنوں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک شاہ محمد خان نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن نیک لوگ تبلیغ والے کو بھی نہیں بخشا ملین مارچ کی تاریخ اس لئے تبدیل کردی کہ 31اکتوبرکو اجتماع شروع ہوتا ہے اور مولانا فضل الرحمن اپنے کارکناں باآسانی سے تبلیغ کے لوگوں کی بسوں میںاسلام آباد پہنچنا چاہتے ہیں تبلیغ والے نیک لوگ ہیں وہ بدنام نہ کریں اپنے مفاد کی خاطر مولانا فضل الرحمن ہر حد پار کررہے ہیںمولانا فضل الرحمن کا آزادی ملین مارچ ناکام ترین ملین مارچ ثابت ہوگا اس موقع پر سابق ضلع ممبر ملک میر شمد خان ,سابق ضلع ممبر ملک شاہد خان کالا خیل ,فرمان خان وزیر دیگر مشران بھی موجود تھے اُن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کسی اور کے اشارے پر چل رہے ہیں لیکن اس مشن میں کامیاب نہیں ہوں گے پاکستا ن تحریک انصاف کے ساتھ عوامی قوت ہے کوئی شکست نہیں دے سکتا ہے مخالفین اب پانچ سال تک انتظار کریں اُنہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کا الگ اور حکومت کا الگ پالان ہے سیاسی باتیں ہوررہی ہیں ہم نی126 کادھرناکیا مگر ن لیگ کی حکومت قائم رہی کرپشن کی باتیں شروع ہوئیں اور پانامہ لیکس میں میاں محمد نواز شریف کا نام آیا اور ان پر کرپشن ثابت ہوئی توپھر نیب گرفتار کرکے عدالت نے سزادی اور آج بھی وہ جیل کاٹ رہے ہیں مولانا فضل الرحمن کی سوچ ہم خیالی ہے حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اُنہوںنے انکشاف کیا کہ عنقریب اہم اہم شخصیات کی گرفتاریاں ممکن ہیں ہم قانونی لوگ ہیں اور احترام کرتے ہیں۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں