بنوں ، خیبر پختونخوا فوڈ آتھارٹی بنوں ڈویژن نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

چار ہزار فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی اور 2ہزار 20اصلاحاتی نوٹس جا ری کئے حفظان صحت کے اصولوں اور صفائی کی ناقص صورتحال پر 140پوائنٹس کو سیل کیا گیا

جمعہ 22 مارچ 2019 19:28

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) خیبر پختونخوا فوڈ آتھارٹی بنوں ڈویژن نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی چار ہزار فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی اور 2ہزار 20اصلاحاتی نوٹس جا ری کئے حفظان صحت کے اصولوں اور صفائی کی ناقص صورتحال پر 140پوائنٹس کو سیل کیا گیا چھ لاکھ لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی جس میں 75فیصد تک بہتری لائی گئی اسی طرح 2ہزار کلو گرام غیر معیاری گھی کو تلف کیا گیا اب تک فوڈ آتھارٹی بنوں ڈویژن کو 21شکایتیں موصول ہو ئی جس کو موقع پر حل کیا گیا ڈائریکٹر فوڈ بنوں ڈویژن محمد آصف چمکنی کے مطابق اس سال 42لاکھ روپے جرمانے لگائے گئے اور 1200لائسنس کا اجزاء کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں