مسافروں کی مشکلات کے خاتمہ کیلئے متعلقہ ادارے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائیں، ڈپٹی کمشنر بٹگرام

بدھ 22 جنوری 2020 22:30

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام سید محمد فرل ثقلین نے کہا ہے کہ مسافروں کی مشکلات کے خاتمہ کیلئے متعلقہ محکمہ جات ہر ممکن اقدامات اٹھائیں، متعلقہ محکمہ جات 24 گھنٹے الرٹ رہیں تاکہ ے ٹریفک جام کے واقعات پیش نہ آئیں۔ یہ ہدایات انہوں نے شارکول ٹاپ (چھتر پلین) سڑک سے برف ہٹانے کے کام کے معائنہ کے موقع پر جاری کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام، اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ این ایچ اے بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر برف ہٹانے کے کام کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر این ایچ اے نے ڈپٹی کمشنر بٹگرام کو سڑک کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عوام کی سہولت کیلئے سڑک پر برف باری اور سلائنڈنگ کے دوران ان کا عملہ سڑک پر ٹریفک کے نظام کو برقرار رکھنے کیلئے موجود رہے گا اور ہر حال میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں