اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کا بازار کا دورہ، نرخنامہ کی خلاف ورزی پر دکانداروں کو جرمانے

منگل 23 اپریل 2024 13:09

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام نے بازار کے دورے کے دوران نرخنامہ کی خلاف ورزی پر کئی دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر نے خوردونوش کی سرکاری جاری کردہ نرخنامہ پر عمل درآمد اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے بٹگرام بازار کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران انہوں نے تندوروں /نانبائیوں، ہوٹلوں، بیکریز، سبزی اور پھلوں کی دکانوں کی چیکنگ کی. اس دوران انہوں نے نرخنامے کی خلاف ورزی پر کئی دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کئے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں