بٹگرام پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ،ایک رنگے ہاتھوں گرفتار

منگل 23 اپریل 2024 12:55

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) بٹگرام پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ،ایک ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھاکوٹ کیڈٹ گل رحمان قریشی نے ٹیم کے ہمراہ ٹارگٹڈ آپریشن میں منشیات فروش امجد علی ولد نصیب قدوس سے منشیات برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آخری منشیات فروش کی گرفتاری تک منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں