بٹگرام چیئر لفٹ سے نکالے گئے ایک طالب علم کی طبیعت انٹر ویو کے دوران خراب

ابرار احمد کو طبی امداد کیلئے بیسک ہیلتھ یونٹ منتقل کر دیا گیا،ابرار اب تک صدمے میں ہے،چیئرمین فلاحی تنظیم ڈاکٹر فیاض

Abdul Jabbar عبدالجبار بدھ 23 اگست 2023 15:10

بٹگرام چیئر لفٹ سے نکالے گئے ایک طالب علم کی طبیعت انٹر ویو کے دوران خراب
بٹگرام (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 اگست 2023ء) چیئر لفٹ سے نکالے گئے ایک طالب علم کی طبیعت خراب ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بٹگرام چیئر لفٹ سے نکالے گئے ابرار احمد کی طبیعت انٹر ویو کے دوران خراب ہوئی،ابرار احمد کو طبی امداد کیلئے بیسک ہیلتھ یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین فلاحی تنظیم ڈاکٹر فیاض کے مطابق ابرار اب تک صدمے میں ہے۔

یاد رہے کہ بٹگرام چیئر لفٹ کے مالک گل زرین اور آپریٹر اعجاز کو حراست میں لے لیا گیا۔ مقامی تھانہ پولیس کی جانب سے چیئر لفٹ کے مالک کو حراست میں لیا گیا۔ گل زرین کیخلاف غفلت برتنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے چیئر لفٹ کنڑول روم کو تالے لگا دئی،۔چیئر لفٹ کے مالک کو حراست میں لینے کے بعد مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ بٹگرام میں منگل کی صبح 7 بجے سے پھنس جانے والی چئیرلفٹ ڈولی میں موجود تمام افراد کو تقریباً 16 گھنٹوں بعد ریسکیو کیا گیا تھا۔

پاک فوج کی جانب سے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے 2 بچوں کو ریسکیو کیے جانے کے بعد چئیرلفٹ ڈولی میں پھنسے باقی تمام افراد کو گراونڈ آپریشن کے دوران ریسکیو کیا گیا۔ فضائی آپریشن معطل ہونے کے بعد پاک فوج آپریشن کیلئے شمالی علاقہ جات سے لوکل کیبل کراسنگز ایکسپرٹ لائی تھی،چئیرلفٹ ڈولی میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے لوکل کیبل کراسنگز ایکسپرٹ کی خدمات بھی بروئے کار لائی گئیں۔

متبادل طریقوں سے بھی ریسکیو آپریشن جاری رکھا گیا،بٹگرام ریسکیو آپریشن میں 2 بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بحفاظت نکالنے کے بعد ہیلی کاپٹر آپریشن رات اور موسم کے باعث روک دیا گیا تھا جس کے بعد ایس ایس جی کمانڈوز نے گراؤنڈ سے ریسکیو آپریشن شروع کیا،ایک چھوٹی ڈولی کو اسی تار پر متاثرہ ڈولی کے پاس لے جایا گیا تھا۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں