بٹگرام پولیس نے قتل میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا ، آلہ قتل برآمد

جمعرات 20 اگست 2020 16:42

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2020ء) بٹگرام پولیس نے قتل میں ملوث ملزم گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد کرلیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق چند روز قبل شاہ فیصل نامی شخص سودا سلف لینے گھر سے نکلا۔راستہ میں ابرار ولد اکرم شاہ مسلح کھڑا تھا جس کی فائرنگ سے شاہ فیصل موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

دونوں کے مابین کچھ عرصہ قبل توں تکرار ہوئی تھی۔مقتول کے لواحقین کی رپورٹ پرتھانہ بنہ میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ڈی پی اوبٹگرام طارق سہیل مروت نے متعلقہ ایس ڈی پی اواورایس ایچ اوکو جلد ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا۔ایس ڈی پی اوالائی اورنگزیب خان اورایس ایچ اوتھانہ نہ نے علاقہ مکینوں کی مدد سے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں