شنکیاری پولیس نے دو منشیات فروشوں کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

منگل 26 اپریل 2022 16:56

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2022ء) شنکیاری میں پولیس نے بدنام زمانہ دو عادی منشیات فروشوں کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ملزمان سے مجموعی طور پر 5 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

بیدادی کے رہائشی محمد عمران ولد ملک امان سے 2 کلو 600 گرام چرس اور ٹانڈہ بجنہ کے رہائشی ملزم یاسر ولد تاج محمد سے 2 کلو 590 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ شنکیاری میں امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں