بٹگرام پولیس نے ختم القرآن کی محافل اور چاند رات کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے

بدھ 27 اپریل 2022 15:38

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2022ء) بٹگرام پولیس نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ختم القرآن کی محافل اور چاند رات کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان کی خصوصی ہدایات پر ضلع بٹگرام کے تمام تھانہ جات کی حدود میں نماز تراویح میں ختم القرآن کیلئے مسجدوں میں سکیورٹی کے خصوصی طور پر سخت انتظامات کئے گئے ہیں، رمضان المبارک میں مساجد اور بازاروں کی سکیورٹی کا خاص خیال رکھتے ہوئے سکیورٹی پلان جاری کیا گیا ہے جس میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو خصوصی طور پر ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بٹگرام کی تمام مسجدوں میں ختم القرآن کے موقع پر ہونے والی محافل کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جبکہ بازاروں میں موبائل اور پیدل گشت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ چاند رات کو بھی کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں