کوزہ بانڈہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا، بھاری مقدار میں چرس برآمد

بدھ 27 اپریل 2022 15:57

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2022ء) صوبائی حکومت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کے خصوصی احکامات کی روشنی میں تھانہ کوزہ بانڈہ پولیس نے نارکوٹکس ایراڈیکشن ٹیم (این ای ٹی) کے ہمراہ ایک کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش ارشد علی کو ساتھی سمیت گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کوزہ بانڈہ نسیم خان نے این ای ٹی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش ارشد علی ولد نظیر خان سکنہ تھاکوٹ اور زاہد شاہ ولد اسلام شاہ سکنہ الائی حال مانسہرہ سے ساڑھے تین کلو گرام چرس برآمد کر کے دونوں ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے ملزمان کو بند حوالات کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں