بٹگرام پولیس کی کارروائی،دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

بدھ 18 مئی 2022 14:21

بٹگرام پولیس کی کارروائی،دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں انتہائی مطلوب اشتہاری  ملزم  گرفتار
بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) بٹگرام پولیس کی کارروائی،دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں انتہائی مطلوب ملزم اشتہاری گرفتار۔ مجرم اشتہاری مجیب الرحمن ولد نیاز محمد سکنہ میرانی ضلع بٹگرام جو کہ ضلع بٹگرام اور ضلع مانسہرہ میں دہشت گردی کے کئی مقدمات میں ملوث تھا،جس کا نام "RED BOOK" میں درج تھا اور جس کے سر کی صوبائی حکومت نے ایک ملین روپے بطور ہیڈ منی رکھی ہوئی تھی ۔

اشتہاری بٹگرام و مانسہرہ پولیس کو کئی سالوں سے انتہائی مطلوب تھا جس کی گرفتاری کیلئے آئی جی پی صاحب خیبرپختونخوا اور ڈی آئی جی صاحب ہزارہ کی طرف سے سخت ہدایات تھیں۔ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان نے مزکورہ ملزم اشتہاری کی گرفتاری کیلئے ایس پی انویسٹیگیشن بٹگرام نذیر احمد خان کی سربراہی میں ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی۔

(جاری ہے)

مزکورہ ٹیم نے شبانہ روز محنت کرتے ہوئے مزکورہ مجرم اشتہاری کا کھوج لگاکر گرفتار کرکے بند حوالات تھانہ بٹگرام کیا۔

جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔اس کارروائی پر بٹگرام کے عوام نے ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان،ایس پی انویسٹیگیشن بٹگرام نذیر احمد خان،ان کی ٹیم اور بٹگرام پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بٹگرام پولیس اپنے محدود وسائل کے باوجود اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سرانجام دے رہے ہیں۔\378

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں