پولیس اور میڈیا کا مقصد معاشرہ میں امن وامان قائم کرنا اور جرائم کا تدارک کرنا ہے، ڈی پی او بٹگرام

ہفتہ 8 دسمبر 2018 13:31

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) ڈسٹر کٹ پو لیس آ فیسر عبدالرؤف بابر قیصرانی نے کہا ہے کہ پولیس اور میڈیا کا مقصد معاشرہ میں امن وامان قائم کرنا اور جرائم کا تدارک کرنا ہے، صحا فیو ں کا پر امن معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ہے کیونکہ پولیس اور میڈیا کا چھولی دامن کا ساتھ ہے اس لئے میڈیا کے تعاون کے بغیر جرائم پر کنٹرول کرنا ممکن نہیں ہے لہذا تمام میڈیا نمائندگان کسی بھی جرم کے سرزد ہونے پر یا معاشرہ میں سماجی برائیوں کی روک تھام کیلئے مقامی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔

صحافیو ں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری اور ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں گے اور تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا لیکن میڈیا کی ذمہ دا ری ہے کہ وہ محکمہ پو لیس میں کالی بھیڑوں اور کرپٹ اہلکاروں کی نشاندہی کرکے مجھے فوراً مطلع کریںتاکہ ایسے عناصر کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے میڈ یا کے نما ئندو ں سے خصو صی نشست کے دورا ن کیا۔

اس مو قع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سا جد نواز خا ن سمیت ضلع بھر کے پر نٹ اور الیکٹر انک میڈ یا سے وابسطہ نما ئند گا ن کی کثیر تعداد مو جود تھی۔ صحا فیو ں نے معاشرہ میں منشیات جیسے ناسور کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی مختلف تجاویز پیش کی اور میڈیا کی جانب سے معاشرتی برائیوں کے روک تھام میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کی۔ ڈی پی او نے کہا کہ صحا فی کو ئی بھی خبر لگا نے سے پہلے اُس کی تصدیق کر لیں تا کہ کو ئی غلط خبر نہ پھیلے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں