اے اے سی بٹگرام اظہر خان کا کوزہ بانڈہ کا دورہ، یتیموں اور مسکینوں میں ملبوسات تقسیم کیے

جمعرات 21 مئی 2020 20:02

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام اظہر خان نے کوزہ بانڈہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران یتیموں اور مسکینوں میں ملبوسات تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

یہ پروگرام ادارہ برائے امداد یتیم و مساکین بانیاں و ملحقہ علاقہ کے تحت 150 سے زائد مستحق بچوں میں عیدالفطر کیلئے تیار کپڑے، پرس اور شوز وغیرہ تقسیم کئے گئے۔ یہ کپڑے وغیرہ کوزہ بانڈہ کے دکانداروں اور مضافات کے مخیر حضرات نے عطیات کے مقصد کیلئے دیئے تھے۔ اے اے سی نے مذکورہ ادارہ کی مخلصانہ کاوشوں کی حوصلہ افزائی کی اور ہدایت کی کہ مذکورہ ادارہ کو جلد از جلد انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ رجسٹر کریں تاکہ ادارہ قانونی طور پر وجود میں آ سکے۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں