اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کا تھاکوٹ بازار کا دورہ، تندوروں/نانبائیوں کی دکانوں کا معائنہ، نرخنامہ کی خلاف ورزی پر جرمانے

جمعہ 19 اپریل 2024 10:40

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایت پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر نے تھاکوٹ بازار کا دورہ کر کے تندوروں/نانبائیوں کا معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ سبزی، فروٹ، گوشت، بیکریز، کریانہ سٹورز اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سرکاری نرخنامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ کیا گیا اور دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ روٹی کی فروخت سرکاری نرخنامہ کے مطابق 100 گرام 15 روپے اور 200 گرام 30 روپے پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ روٹی کے نئے ریٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت جرمانوں سمیت انہیں جیل بھی بھیجا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں