بٹگرام میں کھیلوں کے مقابلوں ،سینی ٹینیئل ماڈل ہائی سکول بٹگرام کی کرکٹ میچ میں فتح

جمعہ 8 اکتوبر 2021 15:33

بٹگرام میں کھیلوں کے مقابلوں ،سینی ٹینیئل ماڈل ہائی سکول بٹگرام کی کرکٹ میچ میں فتح
بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2021ء) بٹگرام کے سرکاری سکولوں میں کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں۔ کرکٹ کے مقابلے میں  گورنمنٹ سینی ٹینیئل ماڈل ہائی سکول بٹگرام نے گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول تھاکوٹ کو 127 رنز سے شکست دیکر پہلی فتح حاصل کرلی ۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ سینی ٹینیئل ماڈل ہائی سکول بٹگرام نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 30 اوورز میں مجموعی ٹیم 283 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

جواب میں گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول تھاکوٹ کی پوری ٹیم 156 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول تھاکوٹ کی جانب سے کپتان ندیم خان سب سے نمایاں بلے باز  رہے جنہوں نے 41 رنز کی اننگ کھیلی۔ گورنمنٹ سینی ٹینیئل ماڈل ہائی سکول بٹگرام کی جانب سے ضیاء الرحمن نے بہترین آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، وہ 46 رنز اور 3 وکٹیں حاصل کر کے مین آف دی میچ قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں