الائی کے قدیم روائتی و ثقافتی کھیل تیر کمان غشو میلہ کے مقابلے شروع ہو گئے

منگل 7 مارچ 2017 15:32

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2017ء) الائی کی قدیم روائتی و ثقافتی کھیل تیر کمان غشو میلہ کے مقابلے شروع ہو گئے۔ کھیل میں الائی بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی میچ کرگ اور پوکل کے درمیان کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ نائب ناظم فہیم اکبر خان نے کہا کہ روائتی کھیل کو صوبہ کے دیگر کھیلوں کے مقابلوں میں بھی شامل کیا جائے، کوشش کریں گے کہ الائی کے قدیم روائتی و ثقافتی کھیل تیر کمان عشو میلہ کو باقاعدگی کے ساتھ منعقد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ الائی کی قدیم روائتی کھیل کا تسلسل جاری رکھنا چاہئے، اپنی قدیم روایات کو زندہ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں