دریا خان ،ضلع کے کسی بھی خریداری گندم سنٹر پر کسانوں کیساتھ کسی قسم کی زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی،عمران حامد شیخ

تمام سنٹرز کوآرڈی نیٹرز کسانوں کیساتھ مکمل تعا ون جاری رکھیں ،کسان حضرات کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر ز کے فون نمبر پر فوری رابطہ کریں،ڈپٹی کمشنر

پیر 11 اپریل 2022 16:50

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2022ء) ڈپٹی کمشنر دریا خان عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ ضلع کے کسی بھی خریداری گندم سنٹر پر کسانوں کیساتھ کسی قسم کی زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،تمام سنٹرز کوآرڈی نیٹرز کسانوں کیساتھ مکمل تعا ون جاری رکھیں اس ضمن میں کسان حضرات کسی بھی شکایت کی صورت میں متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر ز کے فون نمبر پر فوری رابطہ کریں انکی شکایت کا موقع پر ازالہ کیاجائے گا۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے خریداری گندم مرکز بھکر۔ٹو پر کسانوں کو باقاعدہ طور پر باردانہ کی تقسیم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پرڈی ایف سی مدثربھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کسانوں کو باردانہ کے باقاعدہ اجرا کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضلع بھکر میں مجموعی طور پر 14 خریداری گندم مراکز قائم کئے گئے ہیں اور ضلع کیلئے گندم خریداری کا 11,00,000 میٹرک ٹن ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے اور قوی امید ہے کے ٹارگٹ کا حصول یقینی مقررہ ٹائم فریم میں یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں سی2200 روپے فی من کے حساب سے گندم خرید کرے گی کسان اس عمدہ ریٹ سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی گندم خریداری مراکز پر فروخت کیلئے لے آئیں تمام خریداری گندم مراکز پر کسانوں کو عمدہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے خریداری مرکز پر باردانہ کے سٹاک کے ریکارڈ کو چیک کیا اور کسانوں میں باردانہ بھی تقسیم کیا اور ان سے سنٹر انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ تعاون بارے دریافت کیا ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں