محکمہ ریونیو کے ملازمین کی ترقی پر ایپکا کا ڈپٹی کمشنر بھکر کو خراج تحسین

ہفتہ 13 مئی 2017 15:38

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2017ء)ڈپٹی کمشنر بھکر سید بلال حیدر کی زیرِ صدارت منعقد ہونے والے پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ ریونیو ملازمین کو ترقی دی گئی،جس پر سیدافتخار علی شاہ صدر اپیکاریونیو ونگ بھکر اور دیگرملازمین کی طرف سے ڈپٹی کمشنرسید بلال حیدر کا شکریہ ادا کیاگیا اورکہا کہ آئندہ بھی ملازمین کی فلاح وبہبود کے کام کی امید رکھتے ہیں جن ملازمین کو ترقی دی گئی ان میں شوکت علی ندیم،امن علی شاہ کو بطوراسسٹنٹ سکیل نمبر 16، سیف اللہ خان ڈھانڈلہ ،غلام حسن ،محمداسلم اعوان،سعداحسان شبیر،محمد عارف میکن ،عبدالرحمن نقشبندی،اللہ یار چھینہ ،سعید احمد خان کو بطور سینئر کلرک BPS-14میں ترقی دی گئی ہے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں