بھکر،ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کے زیر صدارت محکمہ زراعت کا خصوصی بریفنگ سیشن

جمعہ 19 مئی 2017 20:31

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء)ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر کے زیر صدارت محکمہ زراعت کا ایک خصوصی بریفنگ سیشن منعقد کیاگیا جس کے دوران انہیں ضلع کے رمضان بازاروں میں قائم کی جانیوالی محکمہ زراعت کی فیئر پرائس شاپس کے بارے میںای اے ڈی اے نے تفصیلی بریفنگ دی اور ان فیئرپرائس شاپس پرعوام الناس کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اشیائے ضروریہ کی تفصیل واضح کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ زراعت کے زیر اہتمام فیئر پرائس شاپس پر سبزیوں،پھلوںاوردالوں سمیت 17اشیائے ضروریہ عوام کو ارزاںنرخوں پر فراہم کی جائیںگی۔

اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو حافظ احمد طارق ،اے ڈی سی جی کریم بخش،اسسٹنٹ کمشنرز،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع)،ڈی او انڈسٹریز ،ڈی ایف سی اوردیگر متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے رمضان بازاروں میں محکمہ زراعت کی فیئرپرائس شاپس کے قیام کیلئے مربوط انتظامات کرنے کی ہدایت کی اورکہاکہ فیئر پرائس شاپس پرعوام کو اعلیٰ معیار کی اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فیئر پرائس شاپس کے انتظامی امور اورمنصوبہ بندی کو روزانہ کی بنیاد پر پرکھنے کی حکمت عملی اختیارکی جائے تاکہ عوام الناس کو سستی اورمعیاری اشیائے ضروریہ کے حصول میںدشواری کاسامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے رمضان بازاروںمیںسیکیورٹی اورصفائی کے عمدہ ترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی اوررمضان بازاروں کے انچارج افسران کو تاکید کی کہ اس ضمن میںخصوصی نگرانی کی جائے۔

علاوہ ازیںڈپٹی کمشنر نے ضلع میںغریب ونادار روزہ داروں کو مفت افطار کی سہولت دینے کیلئے مدنی دسترخوان کے قیام کے سلسلہ میں بھی انتظامات کا جائزہ لیا۔اجلاس میںبتایا گیاکہ رمضان المبارک کے دوران ضلع میں 11مقامات پر مدنی دستر خوان لگائے جائیںگے جن کااہتمام انجمن تاجران کی طرف سے کیاجائیگا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں