بھکر،کر وڑ میں جنگلا ت پلی کے قریب مسا فر بس ٹریکٹر ٹرا لی سے ٹکرا کر الٹ گئی

11افراد جا ںبحق ،30زخمی، 8تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیئے گئے

بدھ 5 جولائی 2017 21:20

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2017ء)کر وڑ میں جنگلا ت پلی کے قریب مسا فر بس ٹریکٹر ٹرا لی سے ٹکر انے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجے میں 11افراد جا ںبحق جبکہ 30افراد زخمی ہوگئے ۔ 8زخمیوں کو تشو یشنا ک حا لت کے پیش نظر نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطا بق مسا فر بس کر اچی سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ ایم ایم رو ڈ پر کر وڑ کے قریب جنگلا ت پلی کو قریب مسا فر بس ٹر یکٹر ٹرا لی کو اوور ٹیک کر تے ہو ئے ٹریکٹر ٹرا لی سے ٹکر ا کر الٹ گئی جس سے 8افراد مو قع پر جا بحق ہو گئے جبکہ 3افراد اسپتا ل میں جا کر دم توڑ گئے جابحق ہو نے والوں میں قمر زما ن ،منظور ،بخت علی ،سر فراز،رقیہ زوجہ سرفراز ،شیراز،محمد رمضا ن،غلا م رقیہ ولد لیاقت ،عصمہ لیا قت،صداقت،احمد فراز، جا بحق ہو گئے جبکہ30زخمیو ں کو کروڑ ، لیہ اور ملتا ن کے اسپتا لو ں میں منتقل کیا گیا ہے جن میں ممتا ز خا ن ،انا ر،عقیل احمد ،اسلم ،سبحا ن ،حید ر ،آصف ،سا جد ہ بی بی،سجا د الرحمن ،شیما نا صر ،فرما ن بخش،نو شا د بی بی،احمد یا ر،محمد سلیم ،بشر ی ،عمر ،بسمہ ،وارث،سجاد احمد ،راشد ،سخا وت،بشر ی جہا ں طبی امدا د جا ری ہے جبکہ 8زخمیو ں کو تشو یشنا ک حا لت میں ملتا ن نشتر ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا جن کر ن ،سہیل احمد،شاہ زما ن،کیماتون ،رقیہ ،ند یم ،صادق اور نا معلو م شخص شا مل ہے جبکہ تھا نہ کروڑ پو لیس نے مقدمہ نمبر درج تفتیش شروع کر دی ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں