بصارت سے محروم افراد کیلئے ہر ماہ کھلی کچہری کا انعقادکیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر بھکر

جمعہ 26 اکتوبر 2018 16:13

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہا ہے کہ ضلع میں بصارت سے محروم افراد کے مسائل کے حل کیلئے ہر ماہ کھلی کچہری منعقدکی جائے گی جس میں سرکاری محکموں کے افسران بھی شرکت کریں گے تاکہ کھلی کچہری میں نابینا افراد کی طرف سے پیش کئے جانیوالے مسائل کا موقع پر حل یقینی بنا یا جاسکے۔ علاوہ ازیں نابینا افراد ڈی سی آفس کے شکایات سیل میں ٹیلی فون نمبر 0453.9200082 پربھی اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ شکایات سیل میں موبائل فون کی سہولت بھی جلد فراہم کردی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات یوم تحفظ سفید چھڑی کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا انعقاد پاکستان بلائنڈز ایسوسی ایشن ضلع بھکر اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے کیاگیا تھا۔

(جاری ہے)

سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خضر حیات بلوچ ،سوشل ویلفیئر افسران ظفر اقبال کھارا اور محمد ابوبکر ،سپرنٹنڈنٹ دارالامان عاصمہ کریم ،مینجر صنعت زار طاہرہ سعادت ،میڈیکل سوشل آفیسر ڈی ایچ کیو ہسپتال نسیم اختر ،پاکستان بلائنڈز ایسوسی ایشن ضلع بھکر کے صدر ظفر اقبال اور دیگر عہدیداران و اراکین ،سپیشل ایجوکیشن سینٹر کے فوکل پرسن عرفان عارف ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد رمضان اعوان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال رانا عطا اللہ نے شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ بصارت سے محروم اور دیگر خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی اور فلاح و بہبود کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کررہی ہے جن کے ثمرات وہ خود محسوس کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ نابینا ودیگر خصوصی افراد کے لئے فلاحی امور کی انجام دہی کیلئے مختلف شعبوں میں سب کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن میں ووکیشنل ٹریننگ کی سب کمیٹی بھی شامل ہے تاکہ خصوصی افراد ووکیشنل ٹریننگ کے اداروں سے ہنر مند بن کر خودروزگار ی کے قابل ہوسکیں ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں