پولیس تھانہ منکیرہ کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،دو منشیات فروشوں سمیت 18 مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:52

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) پولیس تھانہ منکیرہ کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،دو منشیات فروشوں سمیت 18 مشتبہ افراد زیر حراست میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر عرفان طارق کی ہدایت پر ایس ایچ او اختر بگا کی سربراہی میں پولیس تھانہ منکیرہ نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اس دوران 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا دوران تفتیش دو ملزمان ناصر محمود اور اقبال سے منشیات برآمد ہوئی ہردو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا دوران آپریشن درجنوں گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ متعدد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں