ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا ڈی پی ایس میں قائم کردہ امتحانی سنٹر کا دورہ

ہفتہ 11 مئی 2024 16:29

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنربھکر علی اکبر بھنڈر نے ڈی پی ایس میں قائم کردہ امتحانی سنٹر کا دورہ کیا۔انہوں نے طلبہ کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے سنٹر انتظامیہ کو ہدایات جاری کی کہ طلبہ کو امتحانی سنٹر پر پُرسکون ماحول فراہم کیا جائے تاکہ طلبہ کے امتحانی عمل میں کسی قسم کا خلل نہ پڑے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے سنٹر پر ہوا ،روشنی اور پینے کے ٹھنڈے پانی کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ دورےکے دوران انہوں نے طلبہ کو تاکید کی کہ اپنی محنت کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کریں یہ آپکی حقیقی کامیابی ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رانا غلام مرتضیٰ بھی انکے ہمراہ تھے۔\378

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں