ٹیکس ڈے منانا پنجاب حکومت کا تاریخی اقدام ہے، ڈپٹی کمشنر بھکر

بدھ 12 اپریل 2017 13:53

بھکر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2017ء) حکومت پنجاب کی طرف سے صوبہ میں ٹیکس کلچر کی ترویج کیلئے ٹیکس ڈے مناناایک تاریخی اقدام ہے جس سے وسیع البنیاد قومی ترقی وخوشحالی اورفلاح عامہ کیلئے بھرپور وسائل فراہم ہورہے ہیں۔ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ٹیکس ڈے کے موقع پر اپنے آفس کمیٹی روم میں منعقد ہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ احمد طارق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کریم بخش ،ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ،ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس،انڈسٹریز اوردیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ٹیکس ڈے منانے کی غرض وغایت ،قومی ترقی میں ٹیکسز کی اہمیت اورٹیکس دہندگان کی ذمہ داریوںکو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم وصحت اورانفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے دیگر شعبوں میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹیکس کی بروقت ادائیگی قومی فریضہ ہے جس کی تکمیل کیلئے تمام ٹیکس دہندگان عظیم ترقومی مفاد میں ٹیکسز کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ وسیع البنیاد سماجی ومعاشی ترقی کیلئے قومی وسائل میں اضافہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حکومت پنجاب کے زیر اہتمام لاہورمیں منعقدہ مرکزی تقریب بھی وڈیو لنک کے ذریعے دکھائی گئی جس کامقصد ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے آگاہی عام کرناتھا۔ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ٹیکس ڈے کی ضلعی تقریب کے شرکاء سے کہاکہ وہ ضلع میں ٹیکس کلچر کے فروغ کاپیغام عا م کرنے میں کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں