سینئروزیرچوہدری طارق فاروق نے بھمبرمیں پولیومہم کاباقاعدہ افتتاح کیا

ہفتہ 18 نومبر 2017 16:20

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء)آزادکشمیر کے سینئروزیر،وزیرفزیکل پلاننگ، ہائوسنگ، زراعت ولائیوسٹاک چوہدری طارق فاروق نے بھمبرمیں پولیومہم کاباقاعدہ افتتاح کیا۔ ا س موقع پرڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرمحمداقبال کے علاوہ محکمہ ہیلتھ کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سینئروزیرنے پانچ سال کے بچوں کوپولیو کے حفاظتی قطرے پلائے ۔ انھوں نے محکمہ صحت عامہ کے افسران کو ہدایت کی کہ پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کے لیے کیمپ لگائیں جبکہ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے بہترعلاج معالجہ کی سہولیات میسر کریں۔ ایمرجنسی سروسز میں آنے والے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کوسوفیصد یقینی بنایاجائے۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں