وزیراعظم آزاد کشمیر نے حلقہ انتخاب بھمبر میں مصروف ترین وقت گذارا، شہرکے مختلف مقامات کا دورہ

منگل 17 اکتوبر 2023 23:02

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2023ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے حلقہ انتخاب بھمبر میں مصروف ترین وقت گذارا، شہرکے مختلف مقامات کا دورہ کیا،عوامی مسائل دریافت کئے،حالیہ دنوں میں وفات پانے والے افرادکی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی. وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق نے مرحوم چیف آفیسرضلع کونسل چوہدری شوکت علی کے گھر سوکاسن میں فاتحہ خوانی کی. صاحبزادوں اسامہ،عاقب،ماموں چوہدری نجیب ایڈووکیٹ،بھائی انصرعلی سے گہرے دکھ کا اظہارکیا،مرحوم چوہدری شوکت علی کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے پرنسل(ر)پروفیسرمرزا نعیم اقبال ظہیراقبال کے والد مرزا محمداقبال،راجہ چنگیزکے والد راجہ نسیم اختر کی وفات،پرویز مہندی کی والدہ محترمہ،سجاد امتیاز کے والد،لالہ اشرف کی وفات،مرزا خورشید کے بھائی مرزا منیر کی وفات پرفاتحہ خوانی کی،انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلندی کرے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے غم کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے ڈپٹی کمشنرمرزا ارشدمحمودجرال کی ساس محترمہ،سینیرصحافی ناصرشریف بٹ کی صاحبزادی ،طارق محمود بٹ،عامررسول بٹ کے بھائی،صدرکشمیرپریس کلب چوہدری جمیل شفیع کے بردارنسبتی ،ناصرشریف بٹ کے ماموں خواجہ ظفربٹ کی وفات پر گہرے دکھ و صدمے کااظہارکیا،جملہ لواحقین کو دلاسہ کیا،فاتحہ خوانی کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کریم مرحومین کے درجات بلندی کرے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

دریں اثناء وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق سے سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون سازاسمبلی چوہدری لطیف اکبر ،وزرائ حکومت فیصل ممتاز راٹھور, میاں عبدالوحید،اکبر ابراہیم، اظہرصادق،دیوان علی چغتائی،بازل نقوی،جاوید بڈھانوی، قاسم مجیدنے ملاقات کی. وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارلحق نے کہاکہ اقتدار اللہ کی امانت ہے،ریاست کے عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہی. انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر نہ صرف اپنے حلقوں بلکہ ریاست بھر میں تعمیری سوچ کے ساتھ اجتماعی مفاد کے لئے کام کرناہے،وزیراعظم نے کہا کہ عوام الناس کی دن رات خدمت کریں،ٹیم ورک کی صورت میں کام سرانجام دینے سے زیادہ بہترنتائج حاصل ہوں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم ہاوس آمد پرچوہدری انوارالحق وزیراعظم آزادکشمیرنے مہمانان گرامی کا استقبال کیا۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں