چودھری انوارالحق کے والد کی سالانہ برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

بدھ 14 فروری 2024 18:55

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2024ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیرچوہدری انوارالحق کے والد سابق سینئروزیر آزادکشمیرمرحوم چوہدری صحبت علی کی سالانہ برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی،حفاظ کرام نے قرآن خوانی کی ہدیہ درود و سلام کے بعد مولاناآفتاب مدنی نے خصوصی دعا کروائی،وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق نیاس سیقبل والدہ ماجدہ اور والدگرامی کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی صاحبزادے کے ہمراہ والدہ ماجدہ مرحومہ والد گرامی مرحوم کی قبر پرپھول رکھے،درجات بلندی کی دعا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عالم اسلام پاکستان آزادکشمیر مقبوضہ کشمیر وفلسطینی مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔برسی کے موقع پر وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے قریبی عزیزو اقارب و دیگر افراد موجودتھے۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں