چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی بھمبر و میرپور میں مختلف شخصیات سے اظہار تعزیت

منگل 22 اگست 2023 13:49

بھمبر /میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2023ء) چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی بھمبر و میرپور میں مختلف شخصیات سے اظہار تعزیت۔چیف جسٹس آزاد کشمیر نے بھمبر میں سابق قائمقام وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری پرویز اشرف و سابق چیئرمین ضلع کونسل چوہدری ولید اشرف کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی، اس موقع پرسابق چیئرمین احتساب بیورو راجہ غضنفر،راجہ سہیل خان، ایس ایس پی راجہ اکمل خان و دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آزاد کشمیر نے ڈپٹی ڈائریکٹر احتساب بیورو راجہ شہزادہ گوہر رحمان کے گھر بڑھنگ جا کر ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور اظہار تعزیت کیا،چیف جسٹس آزاد کشمیر نے جنوبی جنڈ پیر میں راجہ طارق، راجہ عارف و سابق ممبر راجہ لیاقت کے والد محترم راجہ علی شان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا، دریں اثناء چیف جسٹس آزاد کشمیر نے سابق ڈی ای او راجہ مقصود احمد مرحوم کے والد محترم ایس ایس پی ریٹائرڈ راجہ محمد رشید خان کے بہنوئی راجہ محمد اقبال آف پڈھان کی وفات پر فاتحہ خوانی و اظہار تعزیت کیا، دریں اثناء چیف جسٹس آزاد کشمیر نے سپریڈینٹ کشمیر لبریشن سیل راجہ خالد محمود کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں