بینک آف آزاد جموں و کشمیرکے صدرخاورسعید کا میرپورریجن میں مختلف برانچوں کا دورہ

صارفین کے ساتھ دوستانہ بزنس تعلقات اور بہترین خدمات سے ادارے کے بزنس سمیت نیک نامی میں بھی اضافہ ہو گا،خاور سعید

بدھ 18 اکتوبر 2023 16:26

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2023ء) بینک آف آزاد جموں و کشمیرکے صدراور چیف ایگزیکٹو آفیسر خاور سعید نے گزشتہ روز میرپور ریجن میں مختلف برانچوں کا دورہ کیا۔بھمبر برانچ کے دورہ کے موقع پرانہوں نے عملے کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں اور صارفین کے لئے بینکاری خدمات کا جائزہ لیا۔ڈویژنل ہیڈ آپریشنز اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

عملے سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خدمات میں مسلسل بہتری اورکسٹمر زکے ساتھ بزنس تعلقات بڑھانے سے یہ ادارہ صارفین کی خصوصی توجہ حاصل کررہا ہے۔

(جاری ہے)

بینک کے منافع میںتاریخی اضافہ ہورہاہے،اثاثہ جات، ڈیپازٹس بالخصوص ترسیلات زر بڑھ رہے ہیں۔ جس سے بینک پر صارفین خاص طورپر دنیا بھر میں موجود اہل وطن کے بھرپور اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے۔

انہوں نے کسٹمرز کو ترسیلات زر کے لئے خدمات سمیت مختلف قرضہ جات سکیموں کی اہمیت افادیت سے متعلق مسلسل آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔بینک کے عملے کو صارفین کے ساتھ بزنس تعلقات کو مستحکم کرنے اور کسٹمرسروس میں بہتری لانے کی تلقین کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صارفین کے ساتھ دوستانہ بزنس تعلقات اور بہترین خدمات سے ادارے کے بزنس سمیت نیک نامی میں بھی اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں