مسلم کانفرنس کی مضبوطی کا سفر پھر سے شروع ہو چکا ہے،سردار عتیق احمد خان

کارکنان ایثاراخلاص استقامت کا جذبہ قائم رکھیں آنے والا وقت مسلم کانفرنس کی مضبوطی کاوقت ہے

منگل 29 اگست 2023 15:45

مظفرآباد/بھمبر/کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2023ء) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان کادورہ بھمبر،دورے کے دوران مختلف تقریبات میں شرکت کی اور مختلف مقامات پر وفات پاجانے والوں کے گھر جاکر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس تعلیمی ونگ میرپور ڈویژن کی چیئرپرسن و ریٹارڈ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ ناہید اختر راجہ کی طرف سے کھاریاں مقامی ہوٹل میں صدر مسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان کے اعزاز میں ظہرانہ دیاگیا۔

ظہرانہ سے صدرمسلم کانفرنس سردار عتیق احمدخان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاست کی وحدت کی پہرہ دار ہے۔ تحریک آزادی کشمیر میں کشمیریوں کی قربانیوں کو کسی طرح بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

مسلم کانفرنس ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کرے گی۔ مسلم کانفرنس کی مضبوطی کا سفر پھر سے شروع ہو چکا ہے نئی تنظیم سازی میں مسلم کانفرنس کے فعال اور نظریاتی کارکنوں کو آگے لایا ہے خصوصاخواتین کی تنظیم سازی میں فعال اور متحرک خواتین کو آگے لایا کیونکہ خواتین کاسیاست میں اہم رول ہے جس کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔

کارکنان ایثاراخلاص استقامت کا جذبہ قائم رکھیں آنے والا وقت مسلم کانفرنس کی مضبوطی کاوقت ہے پاکستان کے بدتر معاشی حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے حکمرانوں کی نااہلی نے پاکستان کو کمزور کر دیا ہے پاکستان کے سیاسی حالات مستقبل میں تبدیل ہوتے دکھائی دے رہا ہوں۔اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے مفاد سے بالاتر ملک کو بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر کی عوام آج بھی شہداء کشمیر کی نقشے قدم پر چل کر قربانیاں دے رہے ہیں،ہندوستان ڈوگرہ حکمرانوں کی طرح کشمیریوں کی حق و سچ کی آواز کو طاقت سے کچل رہا ہے۔ مسئلہ کشمیرکی صورت حال نازک ہو رہی ہے ہندوستان کی ہٹ دھرمی میں کمی نہیں آرہی اوروہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کی زبان کو طاقت کے وحشیانہ استعمال سے بند کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا کا فلیش پوائنٹ بن چکا ہے، دنیا نے اس مسئلہ کی سنگینیی کا احساس نہ کیا تو جنوبی ایشیا میں امن و استحکا م اور ترقی کا خواب تکمیل کو نہیں پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس حال،ماضی اور مستقبل کی جماعت ہے۔ جس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں۔ مسلم کانفرنس پر پہلے بھی مشکل دور آتا رہا مگر کارکنوں نے ہر مشکل کا جوان مردی سے مقابلہ کیا۔مسلم کانفرنس کی نئی تنظیم سازی میں فعال اور نظریاتی کارکنوں کو آگے لایا گیا ہے۔ مسلم کانفرنس جماعت کے نظریاتی اور فعال کارکونان کو کبھی نظر انداز نہیں کر سکتے۔

مسلم کانفرنس نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو عزت دی اور ان کے وقار کو مجرو ح نہیں ہونے دیا۔ مسلم کانفرنس گراس روٹ لیول سے دوبارہ منظم ہو کر مضبوط جماعت بنتی جا رہی ہے۔ اس موقع پر مسلم کانفرنس عوامی رابطہ بورڈ کے مرکزی چیئرمین چوہدری خضر حیات مسلم کانفرنس شعبہ خواتین میرپور ڈویژن کی صدر محترمہ عامرہ خانم مسلم کانفرنس برطانیہ کے راہنما چوہدری جمیل تبسم خواتین عہدیداران عمارہ کنول نوال معروف عنبر مرزا مریم بی بی اور دیگر نے شرکت کی۔

اس سے قبل جب صدرمسلم کانفرنس مقامی ہوٹل میں ظہرانہ کی تقریب میں پہنچے تو چیئرپرسن مسلم کانفرنس تعلیمی بورڈ نے ان کاشاندار استقبال کیا۔بعدازاں صدرمسلم کانفرنس سردار عتیق احمدخان نے مسلم کانفرنس سٹی بھمبر کے صدر طارق محمود بٹ کے کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں