بہاول پور، گورنمنٹ گرلزہائی سکول چنی گوٹھ کی سینئر ہیڈمسٹریس پر کرپشن اوربے ضابطگیوں کے الزامات

پیر 6 نومبر 2023 19:30

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2023ء) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چنی گوٹھ کی سینئر ہیڈمسٹریس پر کرپشن اوربے ضابطگیوں کے الزامات، سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہورکو پیڈاایکٹ کے تحت کاروائی کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب کی جانب سے سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کومراسلہ جاری کیاگیاہے جس میں بتایاگیاہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر بہاولپورکی جانب سے تمام ثبوتوں کے ساتھ گورنمنٹ گرلزہائی سکول چنی گوٹھ تحصیل احمدپورشرقیہ کی سینئرہیڈمسٹریس کے خلاف رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں بتایاگیاہے کہ ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر (DEA)بہاول پور نے رپورٹ میں سینئرہیڈمسٹریس مس آسیہ تسنیم انور پرلگائے گئے الزامات میں ان کو ملوث قراردیاہے ہیڈمسٹریس پر الزام تھا کہ ہیڈمسٹریس نویں کلاس کے فی سٹوڈنٹس سے 50روپے پیپرمنی اورکلاس چھٹی سے آٹھویں کے سٹوڈنٹس سے 25روپے فی بچہ پیپرمنی اور کلاس پانچویں کے بچوں سے 15روپے فی بچہ پیپر منی وصول کرتی ہیں جبکہ اہل علاقہ نے انکشاف کیاہے کہ ہیڈٹیچر زبردستی پانچ سو روپے پریکٹیکل مارکس کیلئے اور 100سے 200روپے رزلٹ کارڈکوجاری کرنے کے بھی وصول کرتی ہیں جبکہ ہیڈمسٹریس نے سکول کاپرانافرنیچر اورپنکھے وغیرہ بھی غیرقانونی طورپرفروخت کردئیے ہیں جبکہ بچوں اوراساتذہ کو ہیڈ مسٹریس کی جانب سے ڈرایااوردھمکایاجاتاہے کہ یہ معاملات کسی کونہ بتائے جائیں جبکہ سکول کے واش رومز کی حالت انتہائی بدترہے،پانی پینے کی کوئی سہولت موجودنہیں ہے سکول میں لگاواٹرفلٹریشن پلانٹ عرصہ درازسے ناکارہ پڑاہے اس ساری صورتحال کے پیش نظر درخواست کی جاتی ہے کہ سینئرہیڈمسٹریس کے خلاف فوری طورپر ڈسپلنری پروسیڈنگ انڈرپیڈاایکٹ 2006ء شروع کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں