وزراء حکومت کرنل وقار اور احمد رضا قادری کا بھمبر زون 9میں آفت زدہ قرار دیئے جانیوالے زلزلہ متاثرہ علاقوں کادورہ

نقصانات کا جائزہ لیا،انتظامیہ کوامدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 15:05

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2019ء) وزراء حکومت کرنل وقار اور احمد رضا قادری کا بھمبر زون 9میں آفت زدہ قرار دیئے جانیوالے زلزلہ متاثرہ علاقوں کادورہ کیا،نقصانات کا جائزہ لیا,انتظامیہ کوامدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی,متاثرہ افراد کے دکھ میں شریک ہوئی,عوامی وفود سے ملاقات میں کہاکہ مسائل سے حکومت کوفوری آگاہ کیا جائے تاکہ حکومت ازالہ کر سکے،وزیر حکومت احمد رضاقادری نے کہاکہ 11 ہزار عمارتوں کا سروے مکمل اور 90 فی صد ریسکیوآپریشن مکمل ہوچکاہے۔

تفصیلات کے مطابق بھمبرزون 9 کلری,کسگمہ,ٹبہ سوہاوہ سمیت دیگر زلزلہ متاثرہ آفت زدہ علاقوں میں وزرائحکومت کرنل وقار احمد نوراور احمد رضا قادری نے دورہ کیاآفت زدہ علاقوں میں زلزلہ متاثرہ نقصانات کا جائزہ لیا،کلری میں ڈپٹی کمشنر سردار خالد محمود خان اور اسسٹنٹ کمشنر محترمہ بینش جرال نے انہیں امدادی سرگرمیوں اور نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی.وزیر حکومت احمد رضا قادری نے متعلقہ حکام کوفوری 300 تھیلے آٹا پہنچانے کا حکم دیا,انتظامیہ نے وزرا کوبتایاکہ1000 گھر اور خاندان متاثر ہوئی.اے سی بینش جرال نے بریفنگ میں بتایاکہ بھمبرزلزلہ زدہ علاقوں میں خوراک,ادویات فوری طور پرپہنچائی جارہی ہے،وزراء حکومت کرنل وقار اور احمد رضاقادری نے زلزلہ آفت زدہ علاقوں میں ایک ایک گھر کا دورہ کیا,نجی سرکاری املاک نقصانات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

وزرا ء حکومت کو اہل علاقہ نے مسائل سے آگاہ کیا،ایس پی ریٹائرڈ راجہ نصر اللہ,راجہ طارق نے عوامی وفود کی نمائندگی کی۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں