ملک بھر میں میزل روبیلا کی قومی مہم پندرہ نومبر سے لیکر ستائیس نومبر تک جاری رہے گی ،شہباز اصغر رند

مہم کے دوران محکمہ صحت کی تربیت یافتہ عملہ گھر گھر،کمیونٹی،سٹی ،دیہاتوں،دور آفتادہ علاقوں میں جاکر نو ماہ سے لیکر پندرہ سال تک کی عمر کے بچوں کو میزل روبیلا سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کرینگے ،ڈپٹی کمشنر کچھی

جمعرات 4 نومبر 2021 16:01

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2021ء) خسرہ روبیلا تدارک مہم، ڈپٹی کمشنر کچھی شہباز اصغررندکی قیادت میںماڈل ہائی سکول ڈھاڈر سے آگاہی واک کا انعقاداساتذہ کرام،طلباء،مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعدادمیں شرکت میزل روبیلا ضلع کچھی میں پندرہ نومبر سے شروع ہورہی ہے بارہ روزہ مہم میں بچوں کومیزل روبیلا کے حفاظتی ٹیکہ لگائیں جائیں گے روبیلا بھی میزل کی ایک قسم ہے جس کی تدارک کیلئے مہم کا آغاز ہورہا ہے اس کے چند کیسز ملک میں رونما ہوئے ہیں آگاہی واک سے ڈپٹی کمشنر کچھی شہباز اصغر رند،ڈی ایچ او ڈاکٹر لیاقت علی رند،ڈپٹی ڈی ایچ ڈاکٹر جمیل احمد مستوئی کا خطاب، آگاہی واک کے شرکاء سے اظہار خیال میںمقررین نے کہا کہ ملک بھر میں میزل روبیلا کی قومی مہم پندرہ نومبر سے لیکر ستائیس نومبر تک جاری رہے گی مہم کے دوران محکمہ صحت کی تربیت یافتہ عملہ گھر گھر،کمیونٹی،سٹی ،دہیاتوں،دور آفتادہ علاقوں میں جاکر نو ماہ سے لیکر پندرہ سال تک کی عمر کے بچوں کو میزل روبیلا سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کرینگے بارہ روزہ مہم میں عوام میں شعور پیدا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ خسرہ روبیلا کی معلومات ان تک پہنچائی جائے والدین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس قومی کاز میں خود بھی اپنے بچوں کو ٹیکہ لگوائیں اور دوسروں کو بھی اس وباء کی نقصانات اور اس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات سے متعلق بتائیں جہاں جہاں محکمہ صحت کی ضرورت ہوگی عملہ عوام کو آگاہی دینے کیلئے اپنی خدمات پیش کرینگے انہوں نے کہا کہ میزل روبیلا سے پاکستا ن میں بہت سی اموات ہوچکی ہیں اب اس مہم کا تدارک نہایت ضروری ہے جس کیلئے بارہ روزہ مہم کے دوران والدین محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون اور اپنے بچوں کو میزل کی ٹیکہ جات ضرور لگوائیں دریں اثناء رند علی بازار کے گرلز کمیونٹی مڈل سکول میں بھی میزل روبیلا کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر کچھی تھے سکول کی طالبات نے میزل روبیلا کے حوالے سے آگاہی ٹیبلو اور تقاریر پیش کرکے حاضرین مجلس سے خوب داد وصول کیا اسموقع پر ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی کچھی محمد عمران خجک،پیرامیڈیکس کے جنرل سیکرٹری بشکل سومرو،ڈی ایس وی فضل محمدباروزئی،اے ایس وی پسند مستوئی،یونیسیف کے محمد طارق کھوسہ ،ای پی آئی کے زاہد رئیسانی،ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر خلیل احمد،عبدالصدام بنگلزئی،بی آر ایس پی ایم آر فوکل پرسن عبدالاصمد مینگل،ڈی ڈی او منیر احمد رند،صدر پریس کلب ڈھاڈر بولان محمد عارف بنگلزئی دیگر موجود تھے سکول ھذا کی ہیڈ مسٹریس میڈم رخسانہ خان رند نے سکول سے متعلق مسائل بیان کیئے اسموقع پر ڈی سی کچھی شہباز اصغر رند،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر جمیل احمد مستوئی ایم ایس ڈاکٹر فیاض احمد مستوئی نے تقریب سے خطاب بھی کیا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کچھی نے اپنی جانب سے ٹیبلو اور تقریری مقابلوں میں حصہ لینے والوں کیلئے نقد اعلان اور دیگر مہمانان گرامی کے ہمراہ انعامات بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں