یونین کونسل کے چیئرمینوں کے خلاف جعلی جھوٹے مقدمات اندراج کرکے رند گروپ سے توڑنے کی ناکام کوششیں

اتوار 7 اپریل 2024 22:55

) بولان(آن لائن) ضلع چیئرمین سردار زادہ میر بیبرگ خان رند نے کہا کہ ہمارے یونین کونسل کے چیئرمینوں کے خلاف جعلی جھوٹے مقدمات اندراج کرکے رند گروپ سے توڑنے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں مچھ لیویز کے ایس ایچ او لیاقت علی رئیسانی نے ہیڈکری کے چیئرمین علی نواز ہالہ پر مرد خاتون کے قتل کی جھوٹی ایف آئی آر درج کی ہے جبکہ معزز عدالت سے ضمانت ملنے پر ایک بار پھر ان پر منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے کچھی کے جعلی ایم پی اے ہمارے پینل کے بلدیاتی نمائندوں اور سیاسی و قبائلی رہنماوں کو ڈر دھمکایا جا رہا ہے تاکہ وہ رند گروپ سے سیاسی راہیں علحیدہ کریں یہ سیاسی مخالفین کی انتھک بھول ہے یہ بات انہوں نے چاکر ماڑی نغاری میں ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر ضلع وائس چیئرمین محمد اقبال سولنگی، چیئرمین میر نصر اللہ جتوئی،چئیرمین عبدالوحد موندرنی، چیئرمین محمد الیاس ،اقلیتی ضلع ممبر امر لال ،حضور بخش دیگر چیئرمین وائس چیئرمین موجود تھے سردارذادہ میر بیبرگ خان رند نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں کسی کے خلاف نہ ذاتی اختلافات کے تحت انتقامی کارروائیاں ہوئیں اور نہ قیام امن کی صورتحال مخدوش ہوئی مگر آج جو صورتحال پیدا کی جارہی ہے وہ ارباب اقتدار کیلئے لمحہ فکریہ ہے فارم 45 کی بجائے 47 والے نے عوام کی حق رائے دہی کو پامال کرکے عوامی رائے دہی سے منتخب ہونے والے چیئرمین و وائس چیئرمین کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں تیزی لائی جارہی ہے سیاست انتقامی کارروائیوں سے نہیں عوامی خدمت کے شعار سے ممکن ہوتی ہے گزشتہ دو ماہ کے دوران ڈھاڈر سمیت بالاناڑی کچھی میں بدامنی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں ان واقعات کے پیچھے ہمارے پینل کے ضلع چیئرمین وائس چیئرمین کے خلاف غیر قانونی کاروائی کی جارہی ہیں ضلعی انتظامیہ کچھی کو کئی بار نشاہدہی کروا چکے ہیں لیکن کوئی سنوئی نہیں ہو رہی ہے چئیرمین ہیڈکری علی نواز ہالہ جس کی 70 سال عمر ضعیف العمر کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں موجودہ مرد خاتون کے قتل میں ملوث کرکے انکے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرکے اپنی ناکام کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ جس قتل کے مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے ان کے ورثا نے کہا ہے کہ ہم نے مچھ انتظامیہ کو نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا کہا لیکن ہم سے علی نواز ہالہ نامی ضیف المعر کے خلاف ایف آئی آر پر انگوٹھے لگوائے گئے ہیں ہمارے پڑھے لکھے نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مچھ لیویز کے ایس ایچ او لیاقت علی رئیسانی نے ناجائز آیف آئی آر درج کی ہے جبکہ اصل ملزمان کے خلاف کاروائی نہیں کی جا رہی ہے میر بیبرگ خان رند میر نصر اللہ جتوئی نے کہا کہ ہمارے ضلع کے وائس چیئرمین محمد اقبال سولنگی پر دن دھاڑے فائرنگ کرکے قتل کرنے کی کوشش کی گی ہے آج 25 روز گزر چکے ہیں اب تک ملزمان کی گرفتاری کو ممکن نہیں بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا جعلی ایم پی اے کچھی کے حالات کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کرکے ضلع لوکل گورنمنٹ کے چئیرمین وائس چیئرمین پر ذاتی اختلافات کے حربے استعمال کئیے جا رہے ہیں انہوں نے چیف سیکٹریڑی بلوچستان اور وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کچھی کی جانبداری کا نوٹس لیں بصورت ہمارے مطالبات منظور نہیں کئیے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرکے نیشنل ہائی وے کو بند کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں جس کی تمام تر زمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں