ڈھاڈر میں امن وامان کی بحالی کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ،چور وں، ڈاکوئوں کا گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ، ایس ایس پی کچھی

منگل 2 اپریل 2024 22:27

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2024ء) ڈھاڈر شہر کے امن وامان کی بحالی کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں چور اور ڈاکوں کا گہرا تنگ کیا جارہا ہے بہت جلد قانون کی گرفت میں ہونگے ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ایس ایس پی کچھی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد بگٹی کی ڈھاڈر کے صحافیوں کے وفد سے گفتگو۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کچھی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد بگٹی سے ڈھاڈر کے صحافیوں محمد عارف بنگلزئی، عبدالحی گولہ غلام فاروق جتوئی،فرحان غنی جمالی نے ایس پی آفس ڈھاڈر میں ملاقات کی،ملاقات کے دوران ڈھاڈر شہر اور اسکے گردونواح علاقوں میں بدامنی کی صورتحال کے حوالے اور علاقے کے امن وامان کی بہتری کو بنانے میں تبادلہ خیال کا اظہار کیا گیا اس موقع پر صحافیوں نے ایس پی کچھی کو ڈھاڈر شہر کی امن وامان کی بگڑتی صورتحال اور اس سے عوام میں پائی جانے والی بے چینی سے آگاہی دی ایس پی میر دوست محمد بگٹی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امن وامان کی بحالی اور شہریوں کی جان مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیع ہے کسی بھی شہری کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کرنا پولیس کی زمہ داری ہے معاشرے میں پھیلانے والی برائیوں کو اجاگر کرنا اور اسکی نشاہدہی کرنا صحافی کے ساتھ ساتھ علاقے کے سوشل ایکٹوسٹ اور عوام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کرکے امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کے خلاف بروقت اطلاع دے کر ملزمان کو قانون کی گرفت میں جلد لایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ڈھاڈر شہر سمیت اسکے گردونواح علاقوں میں مزید ناکے لگائے جا رہے ہیں اور ملزمان کے خلاف ٹیمیں تشکیل دے کر انکا گہرا تنگ کیا جارہا ہے بہت جلد چور ڈاکو پولیس کی گرفت میں ہونگے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف علاقوں میں چھاپے لگا کر موٹر سائیکل اور مجرموں کو گرفتار کیاگیا ہے مزید ان سے تفتیش جاری ہے انہوں نے کہا محکمے کوئی بھی اہلکار اپنی ڈیوٹی سے غفلت میں پایا گیا اسکے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں