ایس ایچ او محمد یعقوب عباسی کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل ،ارشاد علی ایس ایچ او ڈھاڈر تعینات

منگل 2 اپریل 2024 22:31

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2024ء) ایس ایس پی کچھی کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد بگٹی نے ڈھاڈر میں امن امان کے قیام میں کوتاہی و غفلت کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او محمد یعقوب عباسی کو معطل کرکے ارشاد علی کو ایس ایچ او ڈھاڈر تعینات کردیا نوٹیفکیشن جاری۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں نے ارشاد علی کو دوبارہ بطور ایس ایچ او تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ موصوف ڈھاڈر میں بگڑھتی ہوئی امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں